ابنا: صہیونی ریاست کے ٹی وی کے مطابق صہیونی کابینہ اس ہفتے مقبوضہ فلسطین میں اذان پر پابندی لگانے کے بل کا جائزہ لے گي۔
ادھر مسجد الاقصی کے خطیب نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست باب المغاربہ کا پل منہدم کرنا چاہتی ہے۔
پل باب المغاربہ پر مسجد الاقصی کا صدر دروازہ ہے اور جس ٹیلے پر یہ پل واقع ہے وہاں بہت سی تاریخی اسلامی عمارتیں موجود ہیں۔
باب المغاربہ دیوار براق سے سب سے زیادہ نزدیک ہے۔
مسلمانون کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صہیونی ریاست بڑی تیزی سے قدس شریف کو یہودی رنگ دے رہی ہے۔........
/169